تمنا ہے مجھے قرآن سارا یاد ہو جائے |
مری بر باد کھیتی یا خدا آباد ہو جائے |
ہدایت کی میں رہ پاؤں سدا تیرے ہی گن گاؤں |
بہودہ نفس کے چنگل سے تن آزاد ہو جائے |
مری ساری عمر مولا نبی کے دین پر گزرے |
تلاوت کی حلاوت سے مرادلشاد ہو جائے |
بچا مجھ کو الہی راعنا کی علتِ بد سے |
رسول الله انظر نا صدا اب یاد ہو جائے |
اطیع الله ہو تن میرا محمد کی غلامی میں |
رہوں ثابت قدم مولا مری امداد ہو جائے |
لا وجد الله تواب الرحیم الله کو پائیں گے |
نبی کے در پہ آجاؤ اگر الحاد ہو جائے |
تری آیاتِ طیب کی تلاوت شوق ہو میرا |
شہا عتیق کی منظور یہ فریاد ہو جائے |
معلومات