| میرے مولا تُو خطائیں بخش دینا فضل سے |
| نیکیوں سے بھی مبدل ان کو کرنا فضل سے |
| ہم پہ ستاری بھی فرما اور غفاری بھی کر |
| ناگہانی آفتوں کو بھی پلٹنا فضل سے |
| دے ہمیں خوشحالی، صحت، امن کی سب نعمتیں |
| عافیت بھی ہو، سلامت بھی تُو رکھنا فضل سے |
| کر چکے دنیا سے پردہ، ہو انہیں جنت عطا |
| لغزشیں مرحومیں کی بھی تُو بخشنا فضل سے |
| تربیت باطن کی ناصؔر چاہتے ہیں رب سے ہم |
| نفس کی اصلاح کرتے بھی ترشنا فضل سے |
معلومات