| تیرے آنسو بے معنی ہیں یہ تیرا رونا کیا رونا ہے |
| اُس کا دل ہے پتھر جیسا اِس سے اُس کو کیا ہونا ہے |
| جس نے تیری سانسیں لے کر تیرا جیون رول دیا ہے |
| اس کی خاطر تیرا رونا اپنے دیدے کو کھونا ہے |
| خوش ہے اپنی دنیا میں وہ تجھ سے اُس کو کیا لینا اب |
| تیری قسمت میں ہیں آنسو تیری قسمت میں رونا ہے |
| تجھ کو ساری خوشیاں دیں گے ہم نے اب یہ ٹھان لیا ہے |
| تیرے آنچل کا غم لے کر اپنے دامن میں بونا ہے |
| کوئی نہیں ہے اپنا ساغر کس سے جا فریاد کریں ہم |
| اپنے اشکوں سے ہی اب تو اپنے دامن کو دھونا ہے |
معلومات