| جو تھا سرا پا مشک و عنبر |
| اس پر بر سے جہل کے پتھر |
| آپ کا رتبہ رتبہِ عالی |
| کوئی نہیں ہے آپ سے بڑھ کر |
| سب دنیا کے ہیں میں تیرا |
| یہ ہے اپنا اپنا مقدر |
| قول و عمل میں کتنا توازن |
| جیسے اندر ویسے باہر |
| ان کے رتبے کا کیا کہنا |
| جن کے پیرو جگ کے رہبر |
| سارا عالم ایک جزیرہ |
| آپ کی ہستی ایک سمندر |
| کیوں کر طائف تلپٹ ہو تا |
| آپ آئے تھے رحمت بن کر |
| اے حوضِ کوثر کے مالک |
| میری جانب بھی اک ساغر |
معلومات