دل کی دھڑکن تیز ہوئی ہے یاد نبی کی آئی ہے
ہلچل ہلچل دل میں مچی ہے یاد نبی کی آئی ہے
نور نبی کی بات بتاؤں آؤ آؤ نعت سناؤں
محفل نعتِ پاک سجی ہے یاد نبی کی آئی ہے
عشق نبی کا دل میں بسا دنیا کی الفت سے بچا
دنیا پل دو پل کی گھڑی ہے یاد نبی کی آئی ہے
فرقتِ طیبہ مجھ کو ستائے یاد مدینہ ہر دم آئے
غم سے آنکھیں آج بھری ہے یاد نبی کی آئی ہے
یاد نبی کی جب جب آئے نعت نبی کی بن بن جاۓ
لفظوں میں خوشبو مہکی ہے یاد نبی کی آئی ہے
دل میں حدائق بخشش لے کر کوئی بحر اٹھاؤ لب پر
گل یہ اچھی سخنوری ہے یاد نبی کی آئی ہے

9