| بے سہارا نہیں ہم سب ہیں سہارے والے |
| ساتھ اپنے ہیں محمد کے کھرانے والے |
| رب کا قرآن جو ہم سب کو سنانے والے |
| حال جنت کا وہ امت کو بتانے والے |
| آپ ہم سب کو گناہوں سے ڈرانے والے |
| یا نبی آپ ہیں دوزخ سے بچانے والے |
| آپ خالق کے ہیں شہکار ہیں محبوبِ رب |
| یا نبی آپ ہیں سرکار مدینے والے |
| اعتباؔر ان پہ ہے امت کا وہی ہیں اپنے |
| پار کشتی کو ہماری جو لگانے والے |
معلومات