ہو گیا جو ان کے قدموں پر نثار
ہے وہی بندہ جہاں میں ذی وقار
صورت و سیرت ہے ان کی بے مثل
وہ ہیں رب کی قدرتوں کا شاہکار
انبیاء آئے جہاں میں اور بھی
سب رسولوں کے ہیں آقا تاجدار
آپ ہیں رحمت خدا کی یا نبی
آپ ہی کے دم سے ہے ساری بہار
صاحبِ لولاک کے اوصاف کو
کر نہیں سکتا کبھی کوئی شمار
گم رہے یادِ نبی میں یہ عتیق
بے نوا کی اے خدا سن لے پکار

8