بہت مشکل میں ہے بندہ الٰہی رحم فرما دے
غموں کا سر پہ ہے پہرہ الٰہی رحم فرما دے
مِرے احوال پژمردہ گناہوں پر ہوں شرمندہ
جھکا ہے شرم سے چہرہ الٰہی رحم فرما دے
تِرے در کے سِوا میرا نہ ماویٰ نا کوئی ملجا
مِرے حالات ہیں خستہ الٰہی رحم فرما دے
خباثت ہے مِری لت میں شرارت میری خصلت میں
شعورِ حمد نا سجدہ الٰہی رحم فرما دے
مِرے اعمال ابتر ہیں تِرے اپکار برتر ہیں
عطا کر لطف کا قطرہ الٰہی رحم فرما دے
میں عاجز ناتواں بندہ تو قادر خلق کا مولیٰ
یہی ہے مختصر قصہ الہی رحم فرما دے
تصدق پر کرم کردے تہی دامن کو اب بھردے
نبی کی آل کا صدقہ الٰہی رحم فرما دے

0
68