گود تیری کتنی اعلی آمنہ
شاہِ مرسل تیرا جایا آمنہ
۔
سیدہ تُو طیبہ تُو طاہرہ
تیرا ہے کردار اعلی آمنہ
۔
آسیہ ،مریم بھی افضل ہیں مگر
ہے الگ ہی رتبہ پایا آمنہ
۔
کیوں نہ ہوں تیری لحد پر رحمتیں
تُو ہے امِّ شاہِ بطحا آمنہ
۔
دست بستہ عرض ہے تجھ سے بتا
کیسا تھا رخ والضحی کا آمنہ ؟
۔
جھولی میں عاجز کی رہتا ہے سدا
لال تیرے کا ہی صدقہ آمنہ

0
11