کروں تحریر نعتوںؐ کو حشم سے
دلوں میں بھر سکوں جزبے قلم سے
اماں پائی ہے راہوں میں الم سے
"ملی منزل ترےؐ نقش قدم سے"
ستائے گر زیارتؐ کی تمنا
دعائیں مانگ لوں چشم نم سے
سنواروں صدقہ ء آقاؐ مقدر
ہو دید گنبد خضریؐ کرم سے
ہے ذکر مصطفیؐ اکسیر اعظم
حفاظت ہو سکے ہر درد و غم سے
خدا ﷻ نے جوڑی نسبت ہے ہماری
شفیعؐ حشر سے، شاہؐ امم سے
بھلے ناصؔر ہیں ادنی امتی پر
ہوئی پہچاں محمدؐ کے علم سے

0
8