اے مولا یہ دل سے سدا ہے دعا |
نشہ مانگے یہ من حسیں دید کا |
نہ ڈھونڈوں حسن یہ کہیں اور میں |
کہ یکتا ہیں دلبر نبی مصطفیٰ |
ستاروں کے جھرمٹ حسیں کائنات |
حسن دانِ دلبر سے سب کو ملا |
ہیں لہریں ابھی تک یہ لولاک کی |
رواں امر کن سے ہے اب تک صدا |
جہاں اس خلق کو کہیں بھی ملا |
عطا گر ہیں اس کے نبی مصطفیٰ |
دہر گامِ واحد ہے جبریل کا |
نبی کا ہے ڈنکا جہاں وہ گیا |
ہے رحمت نبی کی کراں در کراں |
اسی سے ہے محمود گلشن سجا |
معلومات