بنے پِھرتے ہیں وہ فنکار لوگو |
ازل سے جو رہے مکّار، لوگو |
کوئی کم ظرف دِکھلائے حقِیقت |
ہر اِک جا، ہر گھڑی ہر بار لوگو |
ہُوئے ہیں اہلِ کُوفہ کے مُقلّد |
ہمارے آج کل کے یار لوگو |
رکھو یہ یاد جائیں بد دُعائیں |
بِنا ٹوکے اُفق کے پار لوگو |
مُعافی سر کے بل جو آ کے مانگے |
کرُوں گا مر کے بھی اِنکار لوگو |
اکڑ کر پِھر رہا عُہدے پہ شائد |
رہے گا دِن فقط دو چار لوگو |
خطا تھی، دی اُسے توقِیر ہم نے |
جو تھا تذلِیل کا حقدار لوگو |
کوئی احساں فراموشی کی حد ہے |
وہ اپنے ہاتھ کا شہکار لوگو |
یہاں اخلاص حسرت جُرم ٹھہرے |
عجب دنیا، عجب سنسار لوگو |
رشِید حسرتؔ |
معلومات