| کارِ خیرات بے اثر نہ کریں |
| دائیں کی بائیں کو خبر نہ کریں |
| کھول دیں دل کے بند در کو ذرا |
| ہم کو اللہ در بدر نہ کریں |
| انتقامانہ کاروائی مگر |
| گرچہ ہو اختیار پر نہ کریں |
| وسوسے دل میں سر اٹھانے لگے |
| گفتگو میں اگر مگر نہ کریں |
| کیا خبر کیا لکھا ہواہے تو پھر |
| اس قدر زعم بال و پر نہ کریں |
معلومات