چلی یادِ دلبر چلی آ رہی ہے
جو آنکھوں سے باراں سوا لا رہی ہے
جہاں میں نگینہ مدینہ نبی کا
دہر جس کے نغمات دہرا رہی ہے
معطر ہے لگتی فضا کل جہاں کی
یہ بوئے مدینہ ہوا لا رہی ہے
ہیں نغماتِ دلبر لبوں پر جو آئے
لگے ان کو کونین دہرا رہی ہے
کرم ہو نبی جی مدینے میں آؤں
دموں کی یہ گاڑی اُڑی جا رہی ہے
رہے اب نظر میں سنہری وہ جالی
جو ہستی کے سینے کو چمکا رہی ہے
مدینے کے زائر ہیں مسرور لگتے
گھٹا رحمتوں کی گھنی چھا رہی ہے
اے محمود کہہ دے کوئی تجھ کو آ کر
مبارک ہو باری ابھی آ رہی ہے

12