سوچتا ہوں سراب کے اُس پار
کیا فروزاں ہے خواب کے اس پار
ڈھونڈتا پھر رہا ہوں میں خود کو
ایک گم گشتہ باب کے اُس پار
مجھ کو پانی ہے پر محبّت سے
اپنی منزل سحاب کے اُس پار
چاندنی جس طرف رخِ تاباں
تیرگی ماہتاب کے اُس پار
خامشی لب پہ چشمِ محوِ سوال
دیکھا کیا کچھ جواب کے اُس پار
ڈھونڈتے ہو اگر خدا کا در
راستہ ہے ثواب کے اُس پار
خار ہیں راستے میں گلشن کے
گل سبھی ہیں عذاب کے اُس پار
عشق میں بے کلی یہاں طارِق
وصل ہے اضطراب کے اُس پار

0
7