اے خدا ہم ستم خوب سہتے رہے |
پھر بھی اللہ اکبر ہی کہتے رہے |
پھر ہوا ہے فلسطیں پہ محشر بپا |
لوگ روتے ہوۓ دے رہے ہیں صدا |
ظالموں نے ہمیں جینا مشکل کیا |
اب تو آجا خدا باتیں سنگین ہیں |
ہم فلسطین ہیں ہم فلسطین ہیں |
مصطفی نے جہاں پر امامت کیا |
ظالموں نے وہیں پر شرارت کیا |
خود ترے گھر سے یارب بغاوت کیا |
اب تو آجا خدا باتیں سنگین ہیں |
ہم فلسطین ہیں ہم فلسطین ہیں |
حال اب یہ کہ بجلی میسر نہیں |
کھانے پینے کو بھی کچھ مقدر نہیں |
ترجمانی کو بھی کوئی رہبر نہیں |
اب تو آجا خدا باتیں سنگین ہیں |
ہم فلسطین ہیں ہم فلسطین ہیں |
ہر طرف تیرے بندے پریشان ہیں |
سارے معصوم ہیں اہل ایمان ہیں |
اب تو خطرے میں بھی دین و قرآن ہیں |
اب تو آجا خدا باتیں سنگین ہیں |
ہم فلسطین ہیں ہم فلسطین ہیں |
یونسؔ اب دل سے آتی ہے یہ ہی دعا |
دور ہو اب فلسطیں سے کالی گھٹا |
غم سے دل یہ مرا چھلنی چھلنی ہوا |
اب تو آجا خدا باتیں سنگین ہیں |
ہم فلسطین ہیں ہم فلسطین ہیں |
معلومات