| خصلتیں نیک ہوں سعادت ہے |
| اس میں ایمان کی حفاظت ہے |
| پیارے آقا کی پیاری سنت ہے |
| مسکرانا بھی اک عبادت ہے |
| جس کو حاصل ہے آپ کی الفت |
| قلب اس کا ہی باغ جنت ہے |
| وہ ہی خوش بخت جائے گا جنت |
| آل کی جس کو بھی مودت ہے |
| پیارے اصحاب و عترتِ سرور |
| ان کی عزت میں اپنی عزت ہے |
| وہ ہے کم ظرف بے حیا واللہ |
| جس کو اصحاب سے عداوت ہے |
| قلب ذیشان ان کی الفت سے |
| ہے فروزاں اسی سے راحت ہے |
معلومات