ہر شخص تو اللہ کا پیارا نہیں ہوتا
ہوتا ہے جو وہ حوصلہ ہارا نہیں ہوتا
خاموش نگاہوں کو بھی پڑھنا کبھی سیکھو
ہر بات کہیں ہونٹ گوارا نہیں ہوتا
جو شخص بظاہر تمہیں پتھر نظر آئے
کیا جانو وہ باطن سے شرارہ نہیں ہوتا
ہر شخص کی آنکھوں میں مقدّر نہیں دکھتا
ہر خواب حقیقت کا ستارہ نہیں ہوتا
کچھ لوگ بچھڑ کر بھی دھڑکتے ہیں دلوں میں
ہر شخص تو یادوں کا سہارا نہیں ہوتا
دریا کے کنارے سے نہ گہرائی کو نا پو
ہر موج کے سینے میں کنارہ نہیں ہوتا
کچھ زخم زمانے سے چھپا کر بھی ہیں رکھتے
ہر درد تو لفظوں میں اتارا نہیں ہوتا
جو ٹوٹ کے بکھریں تو سمٹ جاتے ہیں اکثر
ہر ٹوٹنے والے کو خسارا نہیں ہوتا
طارق یہ محبت بھی عجب راز ہے ایسا
جو دل میں اتر جائے ہمارا نہیں ہوتا

0
11