مہک دلربا سے ہوا لا رہی ہے |
مدینہ سے سیدھی چلی آ رہی ہے |
ہیں مشکور تیرے ہوائے مدینہ |
تو آ کر حزیں دل کو بہلا رہی ہے |
مدینے کے خطے رہے تو منور |
ضیا تجھ سے گردوں کو بھی جا رہی ہے |
مبارک ہو بطحا نبی آئے تجھ میں |
دہر رشک تجھ پر گراں کھا رہی ہے |
سخی میرے آقا ہیں نیر مہر سے |
ضیائے نبی تم کو چمکا رہی ہے |
نبی کے قدم نے دیا ہے شرف یہ |
جو مخلوق گن تیرے ہی گا رہی ہے |
اے محمود رب سے مدینہ طلب کر |
بڑی یادِ دلبر تمہیں آ رہی ہے |
معلومات