آغاز کی ہیں ابتدا صلے علٰی صلے علٰی |
یعنی وہ حسنِ ما سوا دلدارِ حق سلطانِ ما |
جن کے ورودِ پاک سے یثرب مدینہ بن گیا |
اونچا ہے درجہ آپ کا آتا ہے جو بعد از خدا |
جونور سے معمور تر ہے گلشنِ بطحا بنا |
اس آمدِ سرکار نے ویرانہ جنت کر دیا |
درماں دکھوں کا بن گئی ہے خاک نالِ پاک سے |
اک چارہ گر جو مل گیا آلام کا ہے خاتمہ |
ہے رحمتوں کے گھیرے میں دونوں جہاں کا ہر کراں |
لرزاں ہیں اس سے ظلمتیں انوار کا چرچا ہوا |
آلِ نبی کی شان سے روشن زماں ہیں دہر کے |
کربل میں ریگِ زار کو رنگین جس نے کر دیا |
محمود ریزہ خاک کا کیسے کرے اُن کی ثنا |
مولا قرینہ ہو عطا صدقہ نبی کی آل کا |
معلومات