| آپسی جھگڑوں سے کیسی ناگواری ہوتی ہے |
| جگ ہنسائی سے بھی کتنی شرمساری ہوتی ہے |
| بچھڑے ہیں محبوب سے تو تازہ دم ہی ہم مگر |
| ہجر کی تنہائیوں سے بے قراری ہوتی ہے |
| دید اپنوں کی نہیں ہونے سے دل مایوس ہو |
| عید کا تہوار رہتے سوگواری ہوتی ہے |
| پھنستے ہیں اکثر یہاں وہ لوگ جو غافل سے ہوں |
| دھوکہ کیسے کھائیں جن کو بردباری ہوتی ہے |
| شادی کی رسمیں بے جا کب تک مناتے ہم رہیں |
| باز آتے جن کے اندر پاسداری ہوتی ہے |
| غلطی کا احساس بھی اچھی علامت ہوتی ہے |
| جرم کا اقبال ہو تو رستگاری ہوتی ہے |
| مال و زر میں فتنہ ہی فتنہ ہیں ناصؔر سب چھپے |
| تنگدستی میں ہی پنہاں خاکساری ہوتی ہے |
معلومات