مجھ پہ ہے بے حد عنائت آپ کی |
لب پہ جاری ہے جو مدحت آپ کی |
بس گئی ہے دل میں الفت آپ کی |
دل پہ قائم ہے حکومت آپ کی |
بخشے جائیں گے مرے سارے گناہ |
جس گھڑی ہو گی شفاعت آپ کی |
قبر کی سختی سے پائیں گے نجات |
جب وہاں ہو گی زیارت آپ کی |
آپ کے صدقے ہے قائم کائنات |
سب کو ہے ہر دم ضرورت آپ کی |
بزمِ محشر خود سجا کر اے عتیق |
دیکھاے گا رب شان و شوکت آپ کی |
معلومات