دہر میں جو عاشقِ خیر الوری ہو جاۓ گا |
خلد میں اس کا سمجھئے داخلہ ہو جا ۓ گا |
دل سے تو سرکار عالم کا گدا بن کر تو دیکھ |
شاہ سے بھی بڑھ کے تیرا مرتبہ ہو جا ۓ گا |
مصطفی بس مصطفی بس مصطفی کرتے رہو |
حل تمہاری زندگی کا مسئلہ ہو جا ۓ گا |
سنیوں آ ؤ کسی دن کھل کے تم میدان میں |
کون حق پر ہے اسی دن فیصلہ ہو جا ۓ گا |
جس کو پہلا کلمہ بھی آتا نہیں ہو ٹھیک سے |
وہ بھلا کیسے ہمارا رہنما ہو جا ۓ گا |
ظالموں حد سے بڑھو مت ظلم کرنا چھوڑدو |
ہم اگر لڑنے پے آۓ کیا سے کیا ہو جا ۓ گا |
ذکر اللہ اور رسول اللہ کا کرتے رہو |
تو خدا کا ہو گا اور تیرا خدا ہو جا ۓ گا |
عاشقِ آقا ہو یونسؔ مت ڈرو تم حشر سے |
حشر میں تیرا محافظ مصطفے ہو جا ۓ گا |
معلومات