( بزم یاران سخن اور بزم کامرانی کو خراج تحسین ) |
جگرا ہے بزمِ یاراں سجاتے ہیں بزم کار |
جگرے کے ساتھ دھن بھی لگاتے ہیں بزم کار |
بزمِ مشاعرہ کو سجانا نہیں مذاق |
کرتب ہزار طرح دکھاتے ہیں بزم کار |
دمام ہو یا شہرِ خبر یا ہو پھر جبیل |
شمعیں مشاعروں کی جلاتے ہیں بزم کار |
رکھتے ہیں سامعين کی تفریح کا خیال |
پردیسیوں کے دل کو لبھاتے ہیں بزم کار |
ترویجِ علم و فن میں یہ رہتے ہیں مستعد |
چُن چُن کے اہلِ فن کو بلاتے ہیں بزم کار |
سب بزم کار لائقِ تحسین ہیں سحاب |
اردو زباں کی شان بڑھاتے ہیں بزم کار |
معلومات