چھبیس کی شب تھی، رجب کا مبارک مہینہ
نور سے بھر گیا پیارے نبیؑ کا دل و سینہ
ہمراہِ جبرائیلؑ، براق پر روانہ ہوئے
اقصیٰ میں سب نبیؑ پیچھے، آقاؐ امام ہوئے
امامُ الانبیاؐ کو عرش تک بلایا گیا
فلک بہ فلک نبیوں سے ملایا گیا
یہ سفر پہنچا جب حدِ امکان کے پار
وہاں جبرائیلؑ بھی ٹھہر گئے بے اختیار
سدرۃُ المنتہیٰ پر قربِ ربِ جلیل
امت کو بخشا نماز کا پاکیزہ سبیل

0
7