| ہم تو حسن پرست تھے سو تم پہ مر گئے |
| تم تو غریقِ جان تھے ہم کو سنبھالتے |
| ہم نے وفا کی راہ میں خود کو مٹا دیا |
| ہم کیسے تیری یاد کو دل سے نکالتے |
| تم نے کہا تھا سب کے سب میرا قصور ہے |
| کیا سوچ کر کے بات کو تیری اچھالتے |
| تم تو بہت حسین تھے پھر تم کو کیا ہوا |
| وحدی ہم اس سوال کو کیا کہہ کے ٹالتے |
معلومات