عشق نے بدلی ہماری زندگی
گزرے اب تو یوں ہی ساری زندگی
پیار جب سے آپ کا ہم کو ملا
لگتی ہے اب ہم کو پیاری زندگی
جب ملے تم سے تو یہ جانا پیا
پہلے تھی کتنی نمانی زندگی
ابر بن کے برسے ہو کچھ اس طرح
لگتی ہے اب تو سہانی زندگی
فیصلہ ہے تم پہ واریں جان بھی
ایک دن یو ں بھی ہے جانی زندگی
اب نئی اک داستاں ہوگی رقم
ایک تھی پہلے کہانی زندگی
گزریں ہیں بے لطف سارے روز و شب
آپ کی الفت میں مانی زندگی
عشق میں ہوش و خرد کا کام کیا
کہتے ہیں کے ہے دوانی زندگی
قول ہے ذیشان کا اب رنگ میں
ہے یقینا رنگ دھانی زندگی

96