ہوا اعلان ہے یہ آج ہم سب گھر پہ بیٹھیں گے
بہت ہیں تھک چکے کل سے تمہارے در پہ بیٹھیں گے
ہمیں لگتی نہیں اچھی کمائی اپنی محنت کی
نہیں غیرت رہی ہم میں سو ہم لنگر پہ بیٹھیں گے
یہ بھی بتلانا ہے مقصود دنیا بھر کے لوگوں کو
کہ ہم ہیں نام کے مسلم، درِ مندر پہ بیٹھیں گے
ہمارے گھر کی دیواروں پہ لٹکی ہیں گو شمشیریں
مگر ہم باندھ کر پایل دکانِ شر پہ بیٹھیں گے
نچھاور ہوں گے ہم پر گر بہت پاونڈ اور ڈالر
تو پھر ہم بے وضو ہو کر بھی ہر ممبر پہ بیٹھیں گے

0
34