| تسکین میرے دل کی جاں کا قرار تم ہو |
| میں گل خزاں رسیدہ آقا بہار تم ہو |
| تیرے قدم سے روشن بزمِ جہاں ہوئی ہے |
| ہم عاصیوں کے شافع محشر حصار تم ہو |
| تم چاند ہو عرب کا تم روشنی عجم کی |
| جتنے ستارے رب کے سب کا مدار تم ہو |
| کتنے نبی مقدم آئے جہاں میں لیکن |
| رب کا مگر اکیلا اک شاہکار تم ہو |
| بھٹکے ہوئے ہیں ہم سب منزل ہماری تم ہو |
| ہم بے نوا مسافر آقا سلار تم ہو |
| سارے جہاں میں تیرا ثانی نہیں ہے کوئی |
| مجھ کو قسم خدا کی بس ذی وقار تم ہو |
| کیا لطف ہو کہ آقا کہہ دیں بروز محشر |
| ساغر حبیب میرے ہو جاں نثار تم ہو |
معلومات