| مظہر مِرے نبیؐ ہیں، نُورِ قدیم کے |
| محشر میں ہوں گے چرچے ، میرے کریمؐ کے |
| جنت پڑی ہوئی ہے، قدموں میں آپؐ کے |
| پھیلے ہیں باغ گھر تک، خُلدِ نعیم کے |
| افضل ہیں کُل جہاں سے، اَخلاقِ مصطفٰیؐ |
| قرآں میں تذکرے ہیں، خُلقِ عظیم کے |
| اُمّی مِرے نبیؐ ہیں، عالم مِرے نبیؐ |
| مخزن مِرے نبیؐ ہیں، علمِ علیم کے |
| وارث علیؑ ولی ہیں، رَمزِ حریم کے |
| مولا علیؑ ہی جانیں، اَسرار میم کے |
| پتھر بھی چومتے تھے، پائے رسولؐ کو |
| وہ بھی تھے نام لیوا، دُرِّ یتیمؐ کے |
| پڑھا کرو دَرود یہ وردِ رحیم ہے |
| بُجھتے ہیں اِس سے شُعلے، نارِ جحیم کے |
| اک بار میرے دل کو، آقاؐ جو دیکھ لیں |
| مِٹ جائیں داغ سارے، دل سے اَثیم کے |
| دشمن ہُوا زمانہ، بے کس غُلام کا |
| رکھ لینا لاج اِس کی، صدقے تمیمؓ کے |
معلومات