یہ نائسی انار کلی کی ہیں اک کلی
اب احتشام کو ہو مبارک یہ زندگی
محفل سجی ہے شادی مبارک کی دل نشیں
پھولوں سے ہر گلی ہے سجی میرے ہمنشیں
یہی دعا ہے رب سے ہو خوش حال زندگی
یہ نائسی انار کلی کی ہیں اک کلی
اب احتشام کو ہو مبارک یہ زندگی
یہ شادی اور خوشی بھی مبارک ہو ہر گھڑی
یہ پیاری زندگی بھی مبارک ہو ہر گھڑی
لمحات ہیں حسین میسر ہو دل لگی
یہ نائسی انار کلی کی ہیں اک کلی
اب احتشام کو ہو مبارک یہ زندگی
کتنا حسین پیارا نظارہ ہے دلربا
محفوظ زندگی کو تو رکھنا مرے خدا
نورِ نظر بھی دل سے دعا کرتے ہیں یہی
یہ نائسی انار کلی کی ہیں اک کلی
اب احتشام کو ہو مبارک یہ زندگی 
نکلی دعا یہ مفتی منور کے دل سے بھی
خوش حالیاں نصیب ہوں دونوں کو ہر گھڑی
دونوں کو زندگی میں ملے دم بدم خوشی
یہ نائسی انار کلی کی ہیں اک کلی
اب احتشام کو ہو مبارک یہ زندگی 

32