| پتھر راہ سے ہٹ جاتے ہیں |
| جو منزل کو ڈٹ جاتے ہیں |
| رب راضی ہو تو پانی سے |
| خود سر پتھر کٹ جاتے ہیں |
| دل میں جب آ جائے دُوری |
| گھر آنگن سب بٹ جاتے ہیں |
| نظروں سے گر جانے والے |
| اونچے قد بھی گھٹ جاتے ہیں |
| غم کے بادل جب بھی گھیریں |
| ایک دعا سے چھٹ جاتے ہیں |
| ہم سے گر تکلیف ہے تم کو |
| ہم رستے سے ہٹ جاتے ہیں |
| کچھ تو بات ہے تجھ میں راشد |
| جو دشمن بھی پٹ جاتے ہیں |
معلومات