بات بہتر پہلے سمجھا کیجئے
تب قدم آگے بڑھایا کیجئے
خوف دشمن کا نہیں رکھنا کبھی
"اپنے بازو پر بھروسہ کیجئے"
آس سے ہی مسئلے حل ہوتے ہیں
یاس و حسرت کو نہ پالا کیجئے
سہل منزل جہدِ پیہم سے ہُوتی
سرخروئی کو بھی تھاما کیجئے
خیر خواہی کے اگر جزبے رکھیں
تو جہاں میں نام اونچا کیجئے
پیار کا اظہار ہونا چاہئے
ہاتھ شفقت کا بھی پھیرا کیجئے
جیتنا ناصؔر کسی کا دل ہے تو
راز محفل میں نہ اِفشا کیجئے

0
51