| وہ دل جو اپنے پاس ہو اور بے قرار ہو |
| اُس سے فرار ہو بھی تو کتنا فرار ہو |
| ساقی ترے مے خانے میں مے ہو کہ یا نہیں |
| اب کے میں چاہتا ہوں کوئی غم گسار ہو |
| تم ہو قبائے حرف پہ اتری ہوئی پری |
| جو بھی تمہارے ساتھ ہو نغمہ نگار ہو |
| آجاؤ تم فریم میں یہ چاہتا ہوں میں |
| پہلو میں ایک گرتی ہوئی آبشار ہو |
| ایسے دبا رہے ہیں یہاں خواہشوں کو ہم |
| جیسے یہ اپنا دل نہ ہو کوئی مزار ہو |
معلومات