| کیسے مانیں وہ بھی شامل تھے زمانے والوں میں |
| اپنی قسمت ہوگی غم خوارو ستانے والوں میں |
| لا تعلق سی کوئی خوشبو ہمیں کہتی رہی |
| گل بھی اپنے ساتھ ہیں آنسو بہانے والوں میں |
| وہ کہ طورِ میکشی سے بھی رہے انجان سے |
| دیکھتا ہوں ان کو بھی اب تو پلانے والوں میں |
| کیا کہا بادِ بہاری کا گزر گلشن میں ہے |
| ہم کو کیا ہم تو نہیں ہیں آشیانے والوں میں |
معلومات