خدایا ہمیں ذوقِ طاعت عطا کر
عبادت میں ہم کو تو لذت عطا کر
نمازیں بنیں اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک
تو روزوں کی ہم کو حلاوت عطا کر
پڑھیں تیرا قرآں شب و روز دل سے
خدا ہم کو شوقِ تلاوت عطا کر
گناہوں سے بچنے کی توفیق دے دے
ہمیں نیکیوں میں سہولت عطا کر
ہٹا دیں برائی کو روح و بدن سے
ہمیں بس تو اتنی سی طاقت عطا کر

0
3