میسر ہو مدینہؐ کی خدایا حاضری مجھ کو |
رہے کچھ گوشئہ دل میں نہ باقی تشنگی مجھ کو |
حقیقت میں شہنشاہ زماں بھی رہ گئے عاجز |
"کبھی روضہ ء اقدسؐ کی ملے جو چاکری مجھ کو" |
یہی ظلمت کدہ ہے داستان عالم فرقت |
سنہری جالیاںؐ تفویض کر دے روشنی مجھ کو |
نہ جاہ و منزلت چاہوں، نہ شرف و تمکنت چاہوں |
حبیبؐ کبریا کی مل سکے جو پیروی مجھ کو |
تعیش، زیب و زینت سے بھلا کیسے ہو انسیت |
فقیر مصطفیؐ ہوں چاہئے بس عاشقی مجھ کو |
امام الانبیاؐ کے صدقے ناصؔر التماسی ہے |
کمال فن مقدر کر، سکھا دے شاعری مجھ کو |
معلومات