جو بھاری ہو فرزانوں پہ دیوانہ ہوں، احمد کا ہوں |
مستوں کو جو مستی دے وہ مستانہ ہوں، احمد کا ہوں |
احمد کو دل میں رکھتا ہوں، خود دل سے اپنے کہتا ہوں |
مسکن ہو جو ساکن کا وہ کاشانہ ہوں، احمد کا ہوں |
شاہا کو دل میں رکھتا ہوں، شاہوں کو نوکر کرتا ہوں |
درویشی میں رہ کر بندہ شاہانہ ہوں، احمد کا ہوں |
احمد کی آنکھوں سے پی کے، رندوں سے یہ کہتا ہوں میں |
پیمانہ ہوں لیکن خود میں میخانہ ہوں، احمد کا ہوں |
مجھ کو ذکیؔ اتنا کہدے، باقی رہوں تو بھی کیسے |
شعلے پہ جو جل جاتا ہے پروانہ ہوں احمد کا ہوں |
معلومات