وہ میرے ساتھ ہے محرم نہیں ہے |
وہ میرے زخم کا مرہم نہیں ہے |
مجھے اس سے محبت ہے مگر کیوں |
وہ سب کچھ ہے مرا عالم نہیں ہے |
میں پیدا دکھ کے موسم میں ہوا تھا |
خوشی کا راس اب موسم نہیں ہے |
یہ آنکھیں نم تو ہیں رشتوں کو کھو کے |
نجانے دل میں کیوں ماتم نہیں ہے |
غزل میں کہہ گیا شاہدؔ بہت کچھ |
مگر پھر بھی وہ کیوں برہم نہیں ہے |
معلومات