جب دل سے کوئی اچھی محنت ہو
تب ہی آگے بڑھنے کی ہمت ہو
برتاؤ خندہ پیشانی جیسا
نرمی سے گفتاری کی عادت ہو
کب زیبا بھی چڑ چڑ کرتے رہنا
معمولی سی لیکن پر حرکت ہو
راضی خالق کو کرنا ہے ہم کو
شامل مرضی کر لیں تو برکت ہو
مردہ فکریں چھوڑیں تو کچھ حاصل
دھن سے سلگے گر، قابل عزت ہو
گزرا ماضی دہلا دینے والا
آنکھوں سے ملتی ہم کو عبرت ہو
بے حس کبتک ناصر تھوڑا سوچیں
کچھ تو کرتے، ورنہ بے غیرت ہو

144