محبت کی صورت۔ چلو دیکھتے ہیں
وہ پتھر کی مورت۔ چلو دیکھتے ہیں
کئی دِن سے دیکھا نہیں۔ آج اے دِل
وہ در خوبصورت۔ چلو دیکھتے ہیں
سُنا ہے کہ مجھ سے وہ کرتا ہے نفرت
ہے کتنی کدورت۔ چلو دیکھتے ہیں
بنانی ہے سب سے الگ دنیا اس نے
ہے کیا کیا ضروت۔ چلو دیکھتے ہیں
صِلہ کیا محبت کا ملتا ہے اُن سے
سکوں یا صعوبت۔ چلو دیکھتے ہیں
بہشتِ بریں دیتا ہے یا جہنم
ہے کیا اُس کی قدرت۔ چلو دیکھتے ہیں۔
تِرے بخت میں زیدؔی لکھا ہے اب کیا؟
خزاں یا مدھورت چلو دیکھتے ہیں۔

0
28