محبت کے رستوں میں مشکل تو ہوگی |
محبت محبت سے حاصل تو ہوگی |
محبت عجب سا ہے احساس ایسا |
یقینا محبت میں خوش دل تو ہوگی |
وفاؤں کے بدلے جفائیں ملیں تو |
وفاؤں کی آتش میں پاگل تو ہوگی |
کوئی خوبصورت سا چہرہ دکھے تو |
قسم سے پھر آنکھوں میں جھلمل تو ہوگی |
محبت محبت کی چاہت میں ہو تو |
محبت بھرے دل میں ہلچل تو ہوگی |
محبت ہے روحوں کا کچھ ایسا رشتہ |
بدن کی ملاوٹ سے گھائل تو ہوگی |
ہے عزت محبت کی پہلی کسوٹی |
جو عزت نہ ہو تو یہ باطل تو ہوگی |
معلومات