تمہارے ساتھ بھی اب دل لگا کر دیکھ لیتا ہوں
جو غم دل میں چھپا ہے وہ بتا کر دیکھ لیتا ہوں
ملے جو غم محبت میں انہیں اب بھولنا ہو گا
محبت کا نیا اک گیت گا کر دیکھ لیتا ہوں
گرانا ہو گا اب ٹوٹے ہوئے خوابوں کو آنکھوں سے
تمہارے خواب اب دل میں بسا کر دیکھ لیتا ہوں
بہت میں نے اٹھائے ناز نخرے نازنینوں کے
تمہارے ناز بھی اب میں اٹھا کر دیکھ لیتا ہوں
بھروسا کھو دیا شاہدؔ یہاں کب کا محبت میں
تمہیں اب آخری بار آزما کر دیکھ لیتا ہوں

26