| زندگی خوب ستائے تو غزل ہوتی ہے |
| جب کوئی اپنا رلائے تو غزل ہوتی ہے |
| جی حضوری سے ترقی ملے نااہلوں کو |
| اہلیت کام نہ آئے تو غزل ہوتی ہے |
| شعر گوئی پہ کہاں مجھکو ہے قدرت، لیکن |
| جب خیال آپکا آئے تو غزل ہوتی ہے |
| اپنی نگرانی میں زندوں کو جلانے والا |
| مسندِِ شاہی پہ آئے تو غزل ہوتی ہے |
| قول بھی جسکے عجب فعل انوکھے جسکے |
| وہ ہی قانون سکھائے تو غزل ہوتی ہے |
| اپنے دیدار کے وعدے کو نبھانے کشفی |
| کوئی جب خواب میں آئےتوغزل ہوتی ہے |
معلومات