مضطرب دل مرا ہو اٹھا ہے یادِ مولا حسین آگئی ہے
غم سے سے سینہ میرا جل اٹھا ہے یادِ مولا حسین آگئی ہے
ہے تصور میں میرے وہ منظر قافلہ ہے چلا سوئے کربل
فکر میں ایک طوفاں بپا ہے یادِ مولا حسین آگئی ہے
پہنچے کر بل جو آلِ پیمبر راہ میں تھا لعینوں کا لشکر
گھیر کر صف با صف ہو گیا ہے یادِ مولا حسین آگئی ہے
جن کے صدقے میں زمزم ملا ہے جن کے نانا پلا ئیں گے کوثر
ان پہ پانی بھی بند ہو گیا ہے یادِ مولا حسین آگئی ہے
وہ علمدار عباس دیکھو شانے اپنے کٹانے چلا ہے
سر بلندِ وفا کر گیا ہے یاد مولا حسین آگئی ہے
کیسے ایمان کا تھا اجالا جس نے باطل سے حر کو نکالا
لشکرِ حق میں دیکھو کھڑا ہے یادِ مولا حسین آگئی ہے
جبر کا کیسا یہ سلسلہ ہے جو لعینوں نے بر پا کیا ہے
پیاسے اصغر کو چھلنی کیا ہے یادِ مولا حسین آگئی ہے
وہ جواں سال شہزادہ اکبر کیسے جوہر دکھائے ہیں رن میں
ان کا لاشہ بھی اب اٹھ گیا ہے اور مولا حسین آگئی ہے
عون و قاسم محمد وہ عثماں کیسے کڑیل جواں تیرے مولا
ایک کے بعد اک چل دیا ہے یادِ مولا حسین آگئی ہے
آہ دل کو سنبھالوں میں کیسے فصل آقا کٹی جارہی ہے
اب تو بس اک جواں رہ گیا ہے یادِ مولا حسین آگئی ہے
صبر و حق کا عظیم معرکہَ جس کے فاتح ہیں آقا کے دلبر
لے کے شمشیر رن میں ڈٹا ہے یاد مولا حسین آگئی ہے
جسکو چوما تھا خود مصطفی نے اس گلے پر چلا آج خنجر
ہر طرف ایک ماتم بپا ہے یادِ مولا حسین آگئی ہے
جانِ ذیشان ہو جائے قرباں اہلِ بیت کے نام پہ مولا
جن کے خون سے دین بچا ہے یادِ مولا حسین آگئی ہے

1
117
??????
یاد مولا حسین آگئی ہے