تیری آنکھوں میں جو دیکھا خواب اپنا ہو گیا
دل ترے نزدیک آ کر اور تنہا ہو گیا
تیری باتوں کی مہک سے یوں معطّر دل ہوا
تیرا لہجہ میرے جینے کا سہارا ہو گیا
تو ملا تو زندگی نے رنگ بدلا اس طرح
ہر پرانا درد جیسے خود پرایا ہو گیا
تیری خاطر جاگتے ہیں رات کے پچھلے پہر
چاند ہم سے ہم سفر رہ کر شناسا ہو گیا
نور سے چہرے کے روشن یوں ہوا دل کا نگر
تیرا ہونا زندگانی کا اجالا ہو گیا
کیسے بتلائیں گے طارِق دل کی حالت کیا ہوئی
جس کو چاہا تھا اگر وہ خود ہمارا ہو گیا

0
8