| سگریٹ نوشی ہے بری عادت، بچیں سبھی |
| تمباکُو کینسر کی قباحت، بچیں سبھی |
| برباد کرتی خود کو بھی پورا سماج بھی |
| ہونٹوں پہ ایک ہے یہ سماجت، بچیں سبھی |
| بیداری ہے فریضہ یہاں حق شناسوں کا |
| ورنہ جو چھوٹ جائے گی غایت، بچیں سبھی |
| گھر گھر میں گندگی رہے تو شرم ہو ہمیں |
| کردار گرنے کی ہے دلالت، بچیں سبھی |
| تکلیف اپنی ذات سے ناصؔر کسے نہ ہو |
| کوئی نہ کر سکے بھی شکایت، بچیں سبھی |
معلومات