جو الفت میں مانگا تھا یہ وہ نہیں ہے
جوسپنوں میں دیکھا تھا یہ وہ نہیں ہے
مرے دل پہ قبضہ تھا جس کا ازل سے
میں جس دل میں رہتا تھا یہ وہ نہیں ہے
جسے دیکھنے کو مری ہی گلی میں
مرا دل تڑپتا تھا یہ وہ نہیں ہے
جسے دیکھ کر بے خودی میں ہی اکثر
میرا دل مچلتا تھا یہ وہ نہیں ہے
ہمہ وقت جس کو یہ اپنی خوشی سے
مرا دل مناتا تھا یہ وہ نہیں ہے
تمنا میں جس کی محبت میں جس کے
مرا دل سلگتا تھا یہ وہ نہیں ہے
عقیدت میں جس کی نصیحت بھی اس کی
مرا دل یہ سنتا تھا یہ وہ نہیں ہے

0
43