زوال حسن بھی ہو گا اسے خیال آیا |
جب اس کی زلف میں پہلا سفید بال آیا |
خدا کا شکر بھلے مختصر سہی لیکن |
ہمارے حصے میں آیا ہے جو حلال آیا |
جناب شیخ کی عزت کا پھر بنے گا کیا |
جو ان کی پگڑی ہوا میں کوئی اچھال آیا |
خدا کے سامنے محشر میں تو کرے گا کیا |
یہاں گناہ تو اوروں کے سر پہ ڈال ایا |
ہمارے اپنے ہی ہاتھوں کی سب کمائی ہے |
ہماری جان کے اوپر ہے جو وبال آیا |
ملال کرتے نہیں آخرت بگڑنے پر |
کسی کی دنیا بگڑنے پے ہے ملال آیا |
مثال اس کی نہیں مل سکی زمانے میں |
وہ ایک شخص زمیں پر جو بے مثال آیا |
معلومات