ہزار راہیں دکھاۓ شیطاں
بھٹک نہ جانا کہیں اے ناداں
خدا کے رستے کو چھوڑنا مت
ملے گی منزل تجھے اے انساں
سماجی راہوں میں کھو نہ جانا
خودی کو اپنی بنا تو پہچاں
یہ فیس بک تو ہے ایک میلہ
سکوں کی خاطر تو کھول قرآں
غرور و غصہ تباہ کن ہیں
جھکالے سر کو جب آئے طوفاں
حجاب کرتی نہیں ہے دنیا
نظر جھکا کر بچا لے ایماں

0
12